اسلامو فوبیا کیخلاف سب کو کھڑا ہونا ہوگا،اقوام متحدہ
نیویارک(خواجہ فاروق)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کیخلاف سب کو کھڑا ہونا ہوگا، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے ٹوئٹر پیغام میں کہا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے کیلئے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہے،مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف سب کھڑا ہونا چاہیے،ہر روز اپنی مشترکہ انسانیت کا اعادہ کرتے ہوئے تقسیم کی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔


















