پاکستان،IMFمذاکرات میںبڑی پیشرفت،بیرونی فنانسنگ 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان،آئی ایم ایف مذاکرات میںبڑی پیشرفت،بیرونی فنانسگ 7 کی بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق

،ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اوردفترخارجہ کے امریکہ ودیگرممالک سے رابطوں کے بعد پاکستان ،آئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معاملے پرمذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،گزشتہ روز ہونیوالے مذاکرات میں وقفے وقفے سے وزیرخزانہ بھی شریک ہوئے ،

مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالرکی بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق چین سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی اور چین نے 80 کروڑ جلد دینے کی یقین دہانی کرادی

،2دن میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ترمیم شدہ ایم ای ایف پی تیارکریں گے، نئی ایم ای ایف پی میں گردشی قرض میں کمی کا شیڈول بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔