لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںعدالت شہریوں و سیاسی جماعتوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ہے
،تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے
،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ریلی و جلوسوں پر اپنائی جانیوالی حکمت عملی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بتائیں دفعہ 144 کس موقع پر اور کیوں لگاتے ہیں،
عدالت شہریوں و سیاسی جماعتوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ہے،سیاسی جماعت کا اعتراض ہے جب بھی ریلی نکالنی ہوتی ہے ،صبح دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے
، عدالت نے استفسار کیا اظہر صاحب بتائیں درخواست گزار کیوں پیش نہیں ہوئے، وکیل نے جواب دیا حماد اظہر کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے ہیں
،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کیس کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں سینئر قیادت کا ہونا ضروری ہے، کل صبح 10 بجے کیلئے سماعت رکھ لیتے ہیں،عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کردی
عدالت بنیادی حقوق کی ضامن ہے،لاہور ہائیکورٹ


















