پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف برقرار رکھتی ہے،آرمی چیف

راولپنڈی،پبی (بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف برقرار رکھتی ہے،تفصیلات کے مطابق چھٹے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

آئی ایس پی آرسے جاری بیان میں کہا گیا مقابلے قومی انسداد دہشتگردی سینٹر پبی میں ہوئے، پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے۔

آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی اورمقابلوں کو افواج کی تربیتی مشق و فزیکل فٹنس کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف برقرار رکھتی ہے،اوصاف کا اظہار دہشتگردی کےخلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔

سپہ سالار نے ٹیم کے شرکا کو انعامات و تمغوں سے نوازا، اختتامی تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔