لاہور میں آوارہ کتوں کی بہتات، عوام میں خوف

لاہور ( خبر نگار) بھوک اور مہنگائی کے ہاتھوں مرنے والی لاوارث عوام کو مقروض ملک میں مالی معاونت دینے کی بجائے آوارہ کتوں کو ویکسینیٹڈ کرنے کے لئے بے تحاشہ اخراجات مختص کئے جانے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے پر غور وفکر شروع ہو چکا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں خونخوار آوارہ کتوں کی بہتات نے انسانی جانوں کو خوف میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن خونخوار آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے محفوظ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میدان عمل میں آ چکی ہے۔اس وقت لاہور میں خونخوار آوارہ کتوں کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ سامنے آیا ہے، آئے روز خونخوار آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونماءہوتے رہتے ہیں، ایسے واقعات میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔
کتوں کو ویکسینیٹ کرنے یا ان کو مارنے کی بجائے خاموش تماشائی بن کر عوام کو لاوارث قرار دے چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کتوں کو ویکسینیٹ کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے جانے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور شروع ہو چکاہے۔ دوسری جانب بھوک اور مہنگائی کے ہاتھوں مرنے والی لاوارث عوام کو مقروض ملک میں مالی معاونت دینے کی بجائے آوارہ کتوں کو ویکسینیٹڈ کرنے کے لئے بے تحاشہ اخراجات کئے جائیں گے۔