صدر علوی،گورنر پنجاب کا آئین و قانون کے مطابق چلنے کاعزم

لاہور(خبر نگار)صدر مملکت عارف علوی کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات ہوئی،صدر عارف علوی گورنر ہاو¿س لاہور پہنچے ،بلیغ الرحمن نے خوشدلی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا،دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات میں ملکی بہتری و آئین و قانون کے مطابق چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا گورنر پنجاب کے اقدامات آئین کے مطابق تھے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی توثیق کردی، موجود مسائل عارضی ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔