عمران کو لانے والوں نے کہا اگر نیازی چند ماہ اور ر ہتے تو ملک ختم یا ٹوٹ جاتا ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے عمران خان کو لانے والوں نے کہا اگر عمران خان چند ماہ اور رہ جاتے تو ملک ٹوٹ جاتا یا ختم ہوجاتا،معاشی ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں،2018ءمیں شروع ہونےوالی تباہی سے ہی گزر رہے ہیں،عمران خان گھٹیا سیاست کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، حقائق سے ہٹ کر باتیں کرنے سے سٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑتا ہے،عمران خان کی خواہش ہے ملک ڈیفالٹ ہو، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
عمران خان اپنے ملک کا خیال کریں،کہتے ہیں استعفیٰ دوں ، کیوں دوں استعفیٰ ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اسحاق ڈار نے مزید کہا میڈیا میں بہت زیادہ ڈیبیٹ ہو رہی ہے، میڈیا کے ذریعے عمران نیازی کوشیشہ دکھاتے ہیں، اپریل میں سیاست کی بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا،سیاست پر ریاست کو ترجیح دی،اپریل میں اپوزیشن نے بالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، عمران خان نے تو معیشت کو ڈبو دیا اب عمران خان کی باتوں سے حیرانی ہوتی ہے، ٹانگ نہیں دماغ میں بھی پرابلم ہے،ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کی رٹ لگانے والے عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچایا،پاکستان ڈیفالٹ ہوا، نہ ہو گا۔
حالیہ سیلاب سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، گندم، دالیں امپورٹ کر رہے ہیں،عمران خان نے مالیاتی خسارہ 7.9 فیصد پر چھوڑا ، عمران دور میں جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد پر آئی،حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب کے بعد امپورٹ پر خطیر رقم خرچ ہوئی، جولائی سے فروری تک مہنگائی 26.2 فیصد ہے،پوری دنیا میں مہنگائی ہے، عمران خان کو پتہ ہے عالمی حالات کیا ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے مزید 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کےلئے 8 ارب ڈالرز کے وعدے کیے گئے،معیشت کی بحالی آسان نہیں، کوئی سوئچ آن آف کا بٹن نہیں، عمران چپ رہیں یا پھر اپنے سارے افلاطونوں کےساتھ مناظرہ کر لیں جوکچھ شبر زیدی نے کیا اس کے بعد سابق چیئرمین ایف بی آر کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، اربوں کے ریفنڈ دے کر گئے۔