لاہور (مشرق نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے ڈگ آوٹ کی صفائی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔دو مارچ کو ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دی، اس میچ کے اختتام پر قلندرز اسکواڈ نے ٹیم مینیجر ثمین رانا کی قیادت میں اپنے ڈگ آوٹ میں پڑی خالی بوتلیں کوڑا دان میں ڈالیں۔ صفائی مہم میں قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت ڈیوڈ ویسا، سیم بلنگز اور بشیرا دا برانڈ نے حصہ لیا۔
شاہین شاہ کی سکواڈ کے ہمراہ ڈگ آوٹ کی صفائی، ویڈیو وائرل

















