لیڈرز پیدا کرنے کیلئے بچوں کو اچھی تعلیم وتربیت فراہم کرنی چاہئے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 15 کروڑ روپے مالیت کا طبی سامان بھجوا دیا۔ اس حوالے سے محکمہ میں باقاعدہ تقریب کا انعقادکیاگیاجس موقع پر نگران صوبائی و زیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی و دیگرافسران موجودتھے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ کئے گئے طبی سامان کا جائزہ بھی لیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے ملحقہ لاہورکے مختلف ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 15کروڑروپے کاطبی سامان بھجوایاجارہاہے۔مجموعی طورپر محکمہ صحت پنجاب تقریبا50کروڑروپے کا طبی سامان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوارہاہے۔طبی سامان میں وینٹی لیٹرز،جان بچانے والی ادویات، ٹیکے، ایگزیمینیشن گلوز،بلڈٹرنسفیوڑن سیٹ،پلستر،ڈرپ سیٹ،فیس ماسکس،ہیڈسینیٹائزرزودیگرطبی سامان شامل ہے۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے میں لیڈرز پیداکرنے کیلئے بچوں کواچھی تعلیم وتربیت فراہم کرنی چاہئے،ہمیں فادرآف دی نیشن قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان بناناہوگا، صحت مندپاکستان کیلئے ہمیں اپنی موجودہ نسل کو صحت مندزندگی مہیاکرنی ہوگی،بچوں کوجسمانی سرگرمیوں کی جانب زیادہ راغب کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروفیسرامجد، چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسرعبدالمنان خرم، فیکلٹی ممبران اور ننھے بچوں کی کثیرتعداداوروالدین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام منعقدہ پری کانفرنس ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹرزکی تربیت کے حوالہ سے اس نوعیت کی ورکشاپس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو تربیتی ورکشاپس کے ذریعے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجائےگا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج و معالجہ ہماری اولین ترجیح ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایک ڈاکٹرکیلئے سب سے اہم اس کا مریض ہوناچاہئے۔ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرکے مریضوں کے ساتھ اچھاسلوک کرناہے۔ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی کیلئے کوئی پیسہ نہیں خرچناپڑے گا۔پوری دنیامیں ڈاکٹرزکوجدید تربیتی کورسزکروائے جاتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کومریضوں کیلئے بہترعلاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے کہاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ورکشاپ کا باقاعدہ آغازکردیاہے۔