پیرس (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔ مقابلہ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روتیلا نے اپنی پ±رتعیش سالگرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔اس تقریب کو ہیلیم کے غباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کیلئے تصاویر شیئر بھی کیں۔اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا۔ نیلے رنگ کے مڈی ڈریس جس میں شیشے جڑے تھے۔ ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکار و اداکاراﺅں نے سال گرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی 29 ویں سالگرہ پر 93لاکھ خرچہ


















