آرمی چیف کوترکیہ وشام میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آرمی چیف کادورہ انجینئر ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ،ترکیہ وشام میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے انجینئرز ہیڈ کوارٹرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی گئی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیم کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلے کے دوران کی جانےوالی امدادی سرگرمیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔