کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی،سفیر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہاہے کشتی حادثے میںکسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی،سفیر علی جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحادثے کا شکار کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا ،4 لاپتہ ہیں، حادثہ روم میں پاکستانی سفارتخانے سے 9گھنٹے کی مسافت کے قریب پیش آیا،پاکستانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سمندر سے ریسکیو کیے جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی ،تمام افراد خیریت سے اور حالت خطرے سے باہرہے۔