پاکستان نے پالیسی ریٹ 2 فیصد بڑھانے پر اتفاق کرلیا ۔حکام وزارت خزانہ

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی۔
وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر گئے جاری رہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کابہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ پاورسیکٹرکے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائےگا، پاکستان نے جون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی۔حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنےوالے ممالک سے بھی بات کررہاہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی.