لاہور (قمر عباس نقوی) ریلوے ڈی جی ایم کی نااہلی، ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ٹی و سٹور بلڈنگ کے واش رومز میں صفائی کے ناقص انتظامات، پانی کی عدم دستیابی، ٹونٹیاں غائب، افسران و ملازمین کو طہارت کیلئے مسائل کا سامنا، پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں شعبہ انجینئرنگ سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولت دینے کے دعوے کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے لیکن اپنے ہی دفاترز میں افسران اور ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے، ریلویز ہیڈکوارٹر آفس کے شعبہ پرچیز، سٹور اور تعلقہ عامہ ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ میں کام کرنےوالے افسران اور ملازمین کو رفع حاجت اور طہارت کی خاطر قائم کئے گئے واش رومز میں ٹونٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی کا کافی روز سے مسئلہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈپٹی جنرل منیجر ریلویز کی نااہلی کی وجہ سے شعبہ انجینئرنگ ہیڈکوارٹرز کے اے ای این اور آئی او ڈبلیو کی مجرمانہ غفلت سے واش رومز میں طہارت کےلئے پانی کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔ اس بلڈنگ میں پاکستان بھر کی خاطر انتظامی امور و ترقیاتی منصوبہ بندی کی انجام دہی اور ریلوے کی کارکردگی کی تشہیری مہم چلانے کی خاطر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ و دیگر سٹاف کے دفاتر قائم ہیں، انکی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کی خاطر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور پاکستان بھر ریلویز دفاتر کے انتظامی اور دیگر امور کو بہتر کرنے کی خاطر اسی بلڈنگ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے، اسکے مسائل کو حل ہی نہیں کیا جا رہا۔ پورے پاکستان ریلویز کے مسائل کو حل کرنے کے دعوے میڈیا پر کیا جا تے ہیں۔ ڈی جی ایم ریلویز کا شعبہ انجینئرنگ ہیڈکوارٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اعلیٰ حکام کو کاغذی رپورٹس میں سب اچھا بتایا جا رہا ہے آئی او ڈبلیو نبیل کی مجرمانہ غفلت سے پیدا ہونےوالے واش رومز میں غائب ہونےوالی پانی کی ٹونٹیوں پر موقف لینے کی خاطر رابطہ کرنے کی کوشش کی رابطہ نہ ہوسکا۔
ریلوے کی نااہلی، واش رومز میں صفائی کے ناقص انتظامات، DGM



















