میڈیکل پروفیشن کی بہتری اوّلین ترجیح ہے: ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پاکستان یوروگائناکولوجسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری بائینیل ہائی برڈ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرپرنسپل سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل، پروفیسر امجد،پروفیسرشگفتہ طاہر،پروفیسرنازلی حمید،پروفیسرطیبہ وسیم، پروفیسر خرم زمان،پروفیسرعارف تجمل،پروفیسرحلیمہ ہاشمی،ڈاکٹروجیہہ اصغر، ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرہنگ مین جنگ اورطلباءوطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران مقررین کی جانب سے ریسرچ کی دنیامیں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمیں یوروگائناکولوجی کے شعبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے اکٹھے کام کرناہوگا۔ ایک صحت مندمعاشرہ کیلئے ریسرچ پرخاص توجہ دینی ہوگی۔دنیامیں خطرناک بیماریوں پرقابوپانے کیلئے ریسرچ انتہائی مو¿ثر آلہ ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میرے لئے بطورایک ڈاکٹراورآپ کاساتھی کام کرنازیادہ قابل عزت اور قابل فخرہے۔میں کوئی سیاستدان یابیوروکریٹ نہیں اس لئے میڈیکل پروفیشن کی بہتری میری اولین ترجیح ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ خواتین میں فسٹولا کا مسئلہ پیداہونے سے پوری فیملی متاثرہوجاتی ہے۔خواتین میں ڈلیوری کے بعد خون اور وٹامنزکی کمی ہوجاتی ہے۔شوگرکے ساتھ30فیصدخواتین فیسٹولا ڈویلپ کرلیتی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں انسانیت کے دشمن اتائیوں سے عوام کی جان چھڑاناچاہتے ہیں۔اس وقت عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے شعبہ صحت میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ شعبہ صحت کی بہتری روائتی طریقہ کارسے نہیں بلکہ آ¶ٹ آف دی باکس سلوشنزسے آئی گی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں آج بھی یوروگائناکولوجی میں جدید کورسزکروائے جارہے ہیں۔ہمیں یوروگائناکالوجی شعبہ کی بہتری کیلئے ملکی سطح پرجدیدسٹڈی کرنی ہوگی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پرخاص توجہ دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے اس موقع پرمہمانوںمیں یادگاری شیلڈزبھی تقسیم کیں۔



















