ملک بچانے کےلئے ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا: احسن اقبال

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی ہیجان نے ہمیشہ ملک کو پٹری سے اتارا،سب کو ملک بچانے کےلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہو گا ، سیاسی پولرائزیشن سے ملک کو بچانا ہوگا ،ہمیں آئی ایم ایف یا دوست ممالک سے قرضوں کی بجائے اپنی ایکسپورٹ بڑھانا ہوں گی،ٹیکس ایک ہی صارف پر لگانے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ پر لانا ہوگا ،آگے دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ویسی ہی تبدیلیاں پاکستان میں بھی لانی ہوں گی،اگر دنیا کے جدید نظام کے مطابق رہنا نہیں سیکھیں گے تو مٹ جائیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز 117واں نیشنل مینجمنٹ کورس اور 32واں سینئر مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تمام شرکا کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کوئی شک نہیں کہ حکومتی پالیسی کو لاگو کرنے کیلئے بیوروکریسی بڑی طاقت ہے۔جب بھی ٹریننگ گروپ کو دیکھیں تو سینہ سپر ہو کہ کہہ سکتے ہیں ان کی صلاحیت میں کوئی شک نہیں یہ سب ٹیسٹ دیکر مختلف ٹریننگ سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں ان کو لیول دنیا کے کسی بھی بیوروکریسی سے کم نہیں لیکن پبلک سیکٹر کو دیکھتے ہیں کہ پینتیس سال سے ہم زوال کا شکار ہیں اس سے پہلے تمام ادارے پاکستان کے بہترین ادارے تھے لیکن اب یہ حالت ہو گئی ہے کہ لوگ سرکار کی بجائے پرائیویٹ سطح پر انحصار زیادہ کیا جاتا ہے ۔رفتہ رفتہ پبلک سیکٹر کارکردگی کے لحاظ سے لوگوں سے دور ہوتی جا رہی ہے ۔ریاست میں ٹرسٹ ڈفیسٹ کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے ،ایک وقت تھا کہ صنعتی انقلاب نے زرعی انقلاب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا جس نے فائدہ اٹھایا وہ ملک آگے نکل گئے اب دوبارہ موقع پیدا ہوا کہ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے دور میں سب ممالک نے اپنا انفراسٹرکچر تبدیل کرنا ہے جس سے اکنامائی کو ڈیجیٹل کرنا ہے اس لیے بیوروکریسی کو بہت اچھے طریقے سے پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان کو آگے لیکر کیسے جانا ہے اگر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے تو اس گروپ کو اپنی قابلیت دکھانی ہوں گی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ میرے دماغ میں چھ طریقے ہیں جس کو لاگو کرنا ہوگا پہلا یہ کہ پیس اور ہارمونی معاشرے میں لاگو کرنا ہو گا،دوسرا یہ کہ بیوروکریسی کا کیا معیار ہو گا کہ حکومتوں کو ریگولیٹری دی جائے ۔تیسرا یہ کہ گورننس کا ماڈل فرسودہ ہو چکا ہے اب کمیونٹی بزنس اور سوسائٹی کو ساتھ لیکر جو چلے گا ٹیم بنائے گا وہ ہی بیوروکریٹ پاکستان کی صحیح معنی میں خدمت کرے گا ،چوتھا یہ کہ ملک کے داخلہ خارجہ معیشت اور تمام محکموں کے افسران کی کوارڈینیشن کیسی ہو گی یہاں دیکھا گیا ہے کہ ایک ادارہ دوسرے اداروں کے کام کو لٹکا دیتا ہے ۔