رابرٹ ڈی نیرو کی مزاح سے بھرپور فلم ’اباوٹ مائی فادر‘ کا ٹریلر ریلیز
نیویارک (مشرق نیوز) لیجنڈ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کی نئی فلم ’اباوٹ مائی فادر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ یہ فلم معروف کامیڈین سیباسٹین مانسکالکو کی زندگی پر مبنی ہے۔فلم رواں برس 26 مئی کو ریلیز ہوگی، رابرٹ ڈی نیرو کے علاوہ اس میں سیباسٹین مانسکالکو، کم کٹرال اور لیزلی بب بھی شامل ہیں۔ٹریلر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم نہایت ہی مزاحیہ ہے اور شائقین کے چہروں پر قہقہے بکھیر دےگی۔ ’اباوٹ مائی فادر‘ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سیباسٹین ایک غریب گھرانے سے ہوتے ہوتے دنیا کے کامیاب ترین کامیڈین بنے۔


















