نیویارک (مشرق نیوز) لیجنڈ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کی نئی فلم ’اباو¿ٹ مائی فادر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ یہ فلم معروف کامیڈین سیباسٹین مانسکالکو کی زندگی پر مبنی ہے۔فلم رواں برس 26 مئی کو ریلیز ہوگی، رابرٹ ڈی نیرو کے علاوہ اس میں سیباسٹین مانسکالکو، کم کٹرال اور لیزلی بب بھی شامل ہیں۔ٹریلر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم نہایت ہی مزاحیہ ہے اور شائقین کے چہروں پر قہقہے بکھیر دے گی۔’اباو¿ٹ مائی فادر‘ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سیباسٹین ایک غریب گھرانے سے ہوتے ہوتے دنیا کے کامیاب ترین کامیڈین بنے۔
رابرٹ ڈی نیرو کی مزاح سے بھرپور فلم ’اباو¿ٹ مائی فادر‘ کا ٹریلر ریلیز


















