سرگودھا:دکان کو از خود ڈی سیل کرنیوالے تاجر اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(ڈ سٹرکٹ رپورٹر )سرگودھا میں محکمہ اوقاف کی جانب سے سیل دکان کو ازخود ڈی سیل کر کے سامان نکالنے اور سرکاری سامان چوری کرنے پر پولیس نے تاجر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق محکمہ اوقاف نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی اور واجبات کرایہ کی عدم ادائیگی پر کرایہ دار کو نوٹس جاری کیا اور عدم ادائیگی پر نادہندہ قرار دیتے ہوئے اس کی کرایہ داری منسوخ کر دی اور دوکان کو سیل کر دیا۔جس پر باقی دار تاجرطارق نے 8 ساتھیوں کے ہمراہ سیل دوکان کو ازخود ڈی سیل کر کے سامان نکال لیا اور عملہ محکمہ اوقاف کے موقع پر پہنچ جانے پر کار سرکار میں مزاحمت کی اور زبردستی سرکاری سامان شٹر اور سیلنگ فین اتار کر رکشہ میں لوڈ کر کے فرار ہو گے جس کی رپورٹ پر ڈسٹرکٹ منیجر محمد عمران کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے تاجر طارق اور اس کے 8 ساتھیوں کے خلاف سیل توڑنے،کار سرکار میں مزاحمت اور 38 ہزار کا سامان سرکار چوری کرنے کے الزامات میں زیر دفعہ 186/380/448/147/149ت پ اور پراپرٹیز آرڈینس مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے