عمران خان کاکل ہائیکورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ،سکیورٹی کلیئرنس کیلئے درخواست دائر

لاہور(خبر نگار)عمران خان کاکل ہائیکورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ،سکیورٹی کلیئرنس کیلئے درخواست دائر،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل بروز پیر ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کلیئرنس کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع بھی کرلیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سکیورٹی کلیئرنس کرائی جائے۔
ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔