کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ کا انداز اپناتے ہوئے انکا مشہور ڈانس سٹیپس کاپی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ مہوش حیات نے انکے ڈانس اسٹیپس سے متاثر ہوکر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو مین انہوں نے میڈونا کے گانےBack That Up To The Beat پر ڈینل کریگ کے ڈانس اسٹیپس دہرائے، جو انہوں نے ایک واڈکا برانڈ کے اشتہار میں کئے تھے۔مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ڈینل کریگ اور ان کے ڈانس کی مداح ہونے کا دعویٰ کیا۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب ڈینل کریگ کو ڈراز سے آرڈر کریں جبکہ کچھ صارفین ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
مہوش حیات نے مشہور ڈانس اسٹیپس کاپی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی


















