قائمہ کمیٹی سینٹ میں منی بجٹ منظور، آئی ایم ایف نے کہا توانائی کا شعبہ چلالیں یا ملک،عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ میں منی بجٹ منظور جبکہ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے آئی ایم ایف نے کہا توانائی کا شعبہ چلالیں یا ملک،تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی سینٹ کا اجلاس ہوا ،قائمہ کمیٹی نے تحریک انصاف کی مخالفت کے باوجود فنانس ضمنی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا فنانس بل 4 مہینے تک کیلئے ہے ،30 جون 2023 تک 170 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں،ایف بی آر حکام نے کہا500ڈالر سے زائد کا موبائل فون لگژری آئٹمز میں آتا ہے جن پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ،کابینہ کی منظوری کے بعد ایس آر او جاری کیا ، تیسرے شیڈول میں وفاقی کابینہ کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا اختیار دیا گیا، تیسرے شیڈول میں اختیار پہلے وفاقی کابینہ کے پاس نہیں تھا، حکومتی سینیٹر سعدیہ عباسی نے ایف بی آر ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہاعوام کو تاثر نہیں دے سکتے حمایت کررہے ہیں، وفاقی کابینہ کوٹیکسوں میں اضافے کااختیار نہیں ہوناچاہیے،وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کسی پر بھی ٹیکس لگائیں وہ اعتراض کرتا ہے،کئی سالوں سے سبسڈیز کا رجحان بنایا ، حکومت روز مرہ اشیائے ضروریہ پر ٹیکس مکمل ختم کرے گی،پاکستان میں سبسڈی دینے کا کلچر بہت پرانا چلا آرہا ہے، کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، بجلی و گیس مہنگی پیدا کرکے سستی بیچنے کا کلچر ہے، آئی ایم ایف نے کہا پاور سیکٹر چلالیں یا پھر ملک ،پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے کہا منی بجٹ 510 ارب کا ہے،بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاپاکستان نے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر بہت تیزی سے عملدرآمد کیا، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ جلد ہو جائے گا،آئی ایم ایف نے کچھ وضاحتیں طلب کرلیں،بیرونی فنانسنگ کیلئے دوست ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، چین سے قرض رول اوور ہونے کی بات چیت چل رہی ہے، سعودی عرب و یو اے ای سے بات چیت میں بھی پیشرفت ہورہی ہے۔