گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نجم سیٹھی کی ملاقات

کراچی (مشرق نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔
کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا مرکز بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔
اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ گورنر سندھ کی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں دلچسپی قابل تحسین ہے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔