ریاض( مشرق نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023ءکےلئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کےلئے منتخب کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے ووٹ دیا۔
ٹورنامنٹ 12سے 22دسمبر تک کھیلا جائےگا۔قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027ءکے ایشین کپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال سعودی عرب اسپینش سپر کپ، اولیکسینڈر یوسک اور انتھونی جوشوا کے درمیان فائٹ جبکہ ریاض گراں پری ایونٹ بھی ہوسٹ کرچکا ہے۔
فیفا کونسل کے اجلاس میں کلب ورلڈکپ میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 2025ءکے لئے ٹیموں تک تعداد 32 تک بڑھا دی ہے ۔
امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا 2026ءورلڈکپ کے اگلے مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرچکے ہیں ان ٹیموں کوالیفائر رانڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس قطر نے فیفا کے عالمی ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔
فیفا کلب ورلڈکپ 2023ءکی میزبانی سعودی عرب کے سپرد
















