اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ افواہیں اور غلط معلومات ہے کہ ڈیل ہوگئی ہے، حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخوں کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔
















