الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے ساتویں مردم شماری کے حتمی نتیجے سے متعلق ادارہ شماریات کو مراسلہ بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ساتویں مردم شماری کا نتیجہ فروری 23 کی بجائے31 دسمبر 22 کو شائع کیا جائے، نئی مردم شماری کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کو تازہ حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ چاہئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبر کے آغاز میں عام انتخابات کرانے کو تیار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کر لیں گی۔الیکشن کمیشن نے غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیئے، ڈسپلے سینٹر21 مئی سے لے کر 19جون تک کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق 28 مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے28جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 3 اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی مردم شماری ہونے پر الیکشن کمیشن 2023 اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کرا سکے گا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















