عمران خان کا اشارہ سپہ سالار کی طرف تھا، کائرہ

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیا ہے۔اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے سپہ سالار کا نام لیا تو ان کا اشارہ بھی سپہ سالار ہی کی طرف تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مثال دے رہے ہیں کہ ان کے ساتھ غداری ہوئی، تو یہ غداری شہبازشریف تو کر نہیں سکتے، غداری تو وہی کرے گا جو ان کے ساتھ کام کررہا ہوگا۔