اسلام آباد:(لیڈرنیوز)30روزمیں الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنانے کا حکم معطل ‘چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حکم سنادیا ،فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 30 روزمیں کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل‘ اسلام آبادہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کیخلاف پٹیشن کویکجاکرکے سماعت کی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاورایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے دلائل دیئے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش ہوئی،عدالت نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہہ دیادستاویزات قابل تصدیق نہیں تواب کیاکارروائی چل رہی ہے؟قانون یہ ہے الیکشن کمیشن ہرسال سیاسی جماعتوں کے اکاو¿نٹس کی اسکروٹنی کرےگا،قانون کےمطابق ممنوعہ فنڈنگ کوضبط کیاجاسکتاہے،الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعداب کیاکررہاہے؟وکیل نے کہا کہ سنگل بنچ نے جوفیصلہ دیااس میں سخت ریمارکس استعمال کیے،بنیادی طورپریہ ممنوعہ فنڈنگ کاکیس ہے،فارن فنڈنگ کانہیں، الیکشن کمیشن کو 30 روزمیں فیصلہ کرنے کاآرڈردیناسنگل بنچ کااختیارنہیں تھا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















