اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیاست میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو الوداعی عشائیہ پر مدعو کرلیا۔احسن اقبال نے اسد عمر کو خط لکھا ہے جس کے مطابق احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی عشائیہ پر مدعوکرلیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کو آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر الوداعی عشائیے میں مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ عشائیہ میں احسن اقبال کی جانب سے سابق حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مفاد عامہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی اور آپ کے مثبت جواب کے منتظر، ان کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
















