وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست دائر

لاہور:(لیڈر نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی جس میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہیں لے رہے۔ حلف نہ لینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے پاس معزز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔