مدد کی جائے‘طلحہ طالب کاویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو خط

لاہور:(لیڈر نیوز) قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ڈوپنگ کیس میں مدد کے لیے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹر نے خط میں کہا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ ٹیسٹ میں پائے جانے والے عناصر جو کہ نارمل مقدار سے زیادہ ہیں وہ کیسے پیدا ہوئے یا میرے جسم میں داخل ہوئے۔طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ ان کے کیرئیر میں اب تک 9 ڈوپ ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن کی رپورٹس ہمیشہ منفی آتی ہیں۔انہوں نے وفاق سے کہا کہ پروٹین ٹیسٹ میں مدد کی جائے، طبی مشاورت بھی ضروری ہے، میرے کیس کو خوش اسلوبی سے سنا جائے اور یہ کہ مجھ سے لاعلمی میں غلطی ہوئی ہے جس کی وجہ میری کم علمی ہے۔