ق لیگ کاوزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ 16 اپریل کو بوگس، غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن کرایا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کو گورنر پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل نے متنازعہ قرار دیا ہے۔