اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے طرز سیاست کے باعث ملک میں گالم گلوچ بڑھ رہا ہے، عمران خان کے مشتعل کارکنان انتہائی خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا اور عام زندگی میں قیادت جو کہتی ہے کارکن وہی کرتے ہیں، اس تمام صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی قیادت ہے، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
















