میں نے دوسری شادی نہیں کی‘حدیقہ کیانی

کراچی:(لیڈرنیوز)معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوب پر حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کا دعویٰ کیا جارہا تھا اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے جب کہ یوٹیوب ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اداکارہ کی اچانک شادی سے بیٹے اور پہلے شوہر کو بھی صدمہ پہنچا ہے۔یوٹیوب پر جاری ہونے والے ویڈیو کے تھمب نیل میں طلاق کی وجہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھنے کا بھی کہا ہے۔تاہم حدیقہ کیانی نے یوٹیوب کا یہ تھمب نیل انسٹا سٹوری پر پوسٹ کیا اور اس خبر کی تردید بھی کی۔میں نے دوسری شادی نہیں کی،" انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا۔