عبداللہ خان سنبل کا چیف سیکرٹری پنجاب بننے سے انکار

لاہور:(لیڈر نیوز)عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی سے معذرت کر لی،لیڈرنیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی تھی، چیف سیکریٹری پنجاب کی تقرری میں عبداللہ خان سنبل کی تقرری بھی شامل تھی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تقرری پر حکومتی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور اپنے فیصلے سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے۔