پاکستانی گلوکار ہ نے گریمی ایوارڈجیت لیا

لاس ویگاس:(لیڈرنیوز)پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈ میں گلوبل میوزک پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا۔ وہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔عروج آفتاب کوان کے گانے 'محبت' نے گلوبل میوزک پرفارمنس ایوارڈ جیتا۔ عروج آفتاب کو بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا۔ عروج آفتاب گریمی نامزدگیوں اور ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار ہیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔