اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سیاسی محاذ اور آپشنز پر غور کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا۔وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اسلام آباد طلب کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود رشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر ہر مشاورت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو پنجاب نمبر گیمز کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔گورنر پنجاب آئندہ کے لائحہ عمل پر اپنی تجاویز بھی دیں گے۔ پنجاب کے سیاسی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
















