پنجاب اسمبلی اجلاس‘انتخابی شیڈول جاری کیاجائے گا

لاہور:(لیڈرنیوز) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج نہیں ہو گی، انتخابی شیڈول آج جاری کر دیا جائے گا۔دوسری جانب نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے امیدوار آج کاغذات جمع کرائیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کے کاروبار کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ ایجنڈے کے تحت اراکین اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہے، کوئی رکن اپنا موبائل فون گھر نہیں لے جائے گا، باہر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ خواتین ارکان کو اپنے ہینڈ بیگ سیکورٹی ہاو¿س میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ قائد اعوان کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔