کس بالی ووڈاداکارہ سے سونم کپورکی20سال سے دوستی ہے؟

ممبئی:(لیڈرنیوز)اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اعزاز میں ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔سونم کپور نے انسٹاگرام پر رانی مکھرجی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ دوستی 20 سال سے چل رہی ہے،رانی میں تم سے پیار کرتی ہوں۔سونم نے یہ بھی لکھا کہ میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کوتاخیرسے سالگرہ پر مبارکباد دے رہی ہوں۔