اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پر بھی غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150 سے زائد قراردادوں کی منظوری متوقع ہے۔پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس میں حجاب، مسئلہ کشمیر، پاکستان، بھارت امن عمل، کورونا، اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں کے مسائل، افغانستان کی صورتحال، او آئی سی کی تنظیم نو اور چارٹر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ افغانستان او آئی سی سربراہی اجلاس میں خصوصی انتظامات کے تحت شرکت کرے گا جب کہ شام کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر نمائندہ خصوصی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ افغانستان میں او آئی سی کا غیر فعال دفتر بھی کھول دیا گیا ہے۔حریت رہنماو¿ں میر واعظ عمر فاروق، نصرت عالم اور دیگر کو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن بھارت نے انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔ او آئی سی نے غلام محمد صفی، سید فیض حسین اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو بھی پاکستان مدعو کیا ہے۔او آئی سی اجلاس کے دوران کشمیر کے لیے رابطہ گروپ کا وزارت خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا اور رابطہ گروپ اپنا بیان جاری کرے گا۔ اجلاس میں 15 ممالک بطور مبصر یا خصوصی مہمان شرکت کریں گے، او آئی سی کے وزارتی اجلاس میں اب تک 675 مبصرین نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ وزراءکونسل کے اجلاس میں اقتصادی، سماجی، سیاسی، ثقافتی اور قانونی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
اوآئی سی اجلاس کل سے شروع‘150 سے زائد قراردادوں کی منظوری متوقع


















