اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکشن کمیشن نے فلورکراسنگ کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادکی کارروائی آرٹیکل 95کے تحت ہوتی ہے،وزیراعظم کے انتخاب اورعدم اعتمادسے متعلق الیکشن کمیشن کاکوئی تعلق نہیں،عدم اعتمادکی کارروائی اسپیکرقومی اسمبلی بطورپریذائیڈنگ افسرانجام دیتے ہیں،ارکان کے انحراف سے متعلق آرٹیکل63اے میں طریقہ کاردیاگیا ہے،پارٹی سربراہ متعلقہ رکن کے انحراف سے متعلق ڈکلیئریشن کرےگا،الیکشن کمیشن کاکرداراسپیکرکی جانب سے ڈکلیئریشن کی موصولی کے بعدشروع ہوگا ‘آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،صدرمملکت کے الیکشن کاانعقادبھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم کے انتخاب‘عدم اعتمادسے تعلق نہیں‘ الیکشن کمیشن


















