کورکمانڈرزکانفرنس‘بھارتی میزائل فائر واقعہ پر اظہارِ تشویش

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس‘بھارت کے میزائل فائرکرنے کے واقعہ پرتشویش کااظہار،عسکری قیادت کادنیا سے میزائل فائرکرنے کے واقعہ پرنوٹس لینے کامطالبہ ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عالمی اورعلاقائی صورتحال کاجائزہ لیاگیا‘علاقائی تبدیلیوں اورملک کی اندرونی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی ، شرکاءنے عزم کیا کہ ملکی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کویقینی بنایاجائےگا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس ، 23 مارچ کی پریڈکیلئے سکیورٹی یقینی بنائی جائے، آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔