کراچی ٹیسٹ‘آسٹریلیا کاپاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف

کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈکلیئر کر دی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں چائے کے وقفے تک دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے، اوپنر عبداللہ شفیق 52 اور کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ اظہر علی بھی کیمرون گرین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کا شکار ہوگئے۔