راولپنڈی:(لیڈرنیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق سنچریاں بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں ناٹ آو¿ٹ 252 رنز بنائے۔ امام الحق 136 اور عبداللہ شفیق 111 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ امام الحق نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے۔پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 252 رنز بنائے۔ دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

















