کورونامثبت شرح1.2فیصدریکارڈ‘ مزید9افراد چل بسے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا کی پانچویں لہر ختم ہونے لگی۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30,281 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔