پشاوردھماکہ‘خودکش حملہ آور کے سہولت کارکی شناخت ہوگئی

پشاور:(لیڈرنیوز)پشاور دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہو گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی۔ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔ خودکش حملہ آور کا عرفی نام عبداللہ تھا۔ نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔