تمام ممالک پاکستان کی اہمیت جانتے ہیں ‘معیدیوسف

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) معید یوسف نے کہا ہے کہ تمام ممالک پاکستان کی اہمیت جانتے ہیں اور مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے  لیڈرنیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں ہے۔ اس ہفتے میں نے خود امریکی حکام سے بات کی ہے، سیکرٹری خارجہ سے بھی بات ہوئی ہے، آرمی چیف اور ملٹری ٹو ملٹری سے بھی رابطہ ہوا ہے۔معید یوسف نے کہا کہ امریکا سے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں، اگر کشیدگی ہوئی تو اپنے مفادات کو مدنظر رکھیں گے، پاکستان خصوصی اتحاد کے خلاف ہے، پاکستان کو امریکا کی انڈو پیسیفک حکمت عملی میں شامل ہونے کا حق ہے، اگر پاکستان تنہا ہے۔ ہم جائیں تو کہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں، پاکستان مل کر چلنا چاہتا ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اب افغانستان سے آگے بڑھ چکے ہیں، اس میں بہتری آرہی ہے، امریکہ کے ساتھ مشترکات پر کام ہو رہا ہے۔