ممبئی:(لیڈرنیوز)متنازع بیانات دے کر خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاوڑی کو ناکام فلم قرار دیتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر بھی تنقید کی۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو ناکام فلم قرار دیا۔ کنگنا نے کہا کہ گنگو بائی کاٹھیا واڑی کی شکل میں 200 کروڑ روپے باکس آفس پر جل کر راکھ ہو جائیں گے۔کنگنا نے عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ کا نام لیے بغیر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم اس لیے بنائی گئی تھی کیونکہ پاپا، فلم مافیا ڈیڈی چاہتے تھے کہ ان کی پری جس کے پاس برٹش پاسپورٹ ہے یہ دکھائے کہ وہ اداکاری بھی کر سکتی ہیں۔ کاسٹنگ ایک بڑا مسئلہ ہے۔کنگنا نے مزید کہا کہ جب تک فلم مافیا مضبوط ہے اس میں بہتری نہیں آئے گی۔ بالی ووڈ ہمیشہ پیچھے رہے گا اور زیادہ تر اسکرینوں پر ہالی ووڈ اور ساو¿تھ کی فلمیں دکھائی دیتی رہیں گی۔
عالیہ بھٹ کی فلم پر لگائے 2سوکروڑراکھ ہوں گے‘ کنگنا رناوت



















