12 روپے فی لٹرکااضافہ ظلم وبربریت کی انتہا ہے‘ اسفندیار ولی

پشاور:(لیڈرنیوز)سربراہ اے این پی اسفندیارولی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں پٹرول کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچادی گئیں،اضافہ غریب عوام پرایٹم بم گرانے کے مترادف ہے،12 روپے فی لٹرکااضافہ ظلم وبربریت کی انتہا ہے،پوری حکومت صرف ڈراموں پرچل رہی ہے،پاکستان خطے کانہیں پوری دنیاکامہنگاترین ملک بن چکا۔