کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان شام 4 بجے کرے گا۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مو¿قف اختیار کیا کہ باقی صوبوں میں صرف باتیں ہورہی ہیں، خیبرپختونخوا میں انتخابات ہوچکے ہیں، رمضان المبارک کی وجہ سے بھی ایک ماہ کی تاخیر ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا رمضان میں الیکشن نہیں ہو سکتے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رمضان المبارک میں الیکشن کرانے پر کوئی اعتراض نہیں، ہمیشہ روزہ داروں کی سہولت کے لیے رمضان میں الیکشن نہیں کرواتے۔ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور شیڈول میں تبدیلی سے انتخابی عمل متاثر ہوگا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تمام معاملات دیکھنے کی ہدایت کی ہے، ڈی جی لاءکے دلائل سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہیں۔ ای سی پی نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔